ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمران خان کی عدالت میں پیشی سے متعلق درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے متعلق درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔

عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر تین اعتراضات عائد کر رکھے ہیں جن میں سے پہلا اعتراض ہے کہ عمران خان کی درخواست واضح نہیں، دوسرا  ویڈیو لنک کی درخواست عدالت میں کیسے دائر ہو سکتی ہے جبکہ تیسرا اعتراض ہے کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کے بغیر کیسے ویڈیو لنک درخواست قابل سماعت ہے؟

سابق وزیر اعظم نے فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سکیورٹی تھریٹس ہیں، اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کیلیے سخت سکیورٹی فراہم کی جائے۔

- Advertisement -

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے، سکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔

عمران خان نے درخواست میں تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس میں چلانے کی بھی تجویز دی اور کہا کہ پولیس کو عدالت پیشیوں کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، موٹروے ہائی وے پر بھی سکیورٹی فراہمی کے احکامات دیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں