12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو تین سال قید اور 5 سالہ نا اہلی سزا کے خلاف سپریم کور ٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم کو 3 سال قید اور 5 سالہ نا اہلی کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں مذکورہ کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ درخواست ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ صائمہ صفدر نے آئین کے آرٹیکل 184 دو کے تحت دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد اور سزا سنانے والے سیشن جج ہمایوں دلاور کو فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں سنایا گیا ہے اور اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے اور جب تک سپریم کورٹ سے اس بارے کوئی فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک سزا کو معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی چیئرمین کو تین سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 5 سال نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج انگلینڈ روانہ

عدالتی فیصلے کے فوری بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں