اشتہار

ملک بھر میں یکساں ٹیرف کا اطلاق، کےالیکٹرک 57 پیسے اضافی وصول کریگا

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کےاطلاق کی منظوری دے دی جب کہ کےالیکٹرک 3ماہ کیلئے صارفین سے 57 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ای سی سی اجلاس میں ملک بھرمیں یکساں ٹیرف کےاطلاق کی منظوری دے دی۔ یونیفارم ٹیرف کا اطلاق کےالیکٹرک کے صارفین پربھی ہوگا۔ کےالیکٹرک 3ماہ کیلئےصارفین سے57پیسےفی یونٹ اضافی وصول کرےگا۔

- Advertisement -

کےالیکٹرک صارفین کیلئے سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

حکومتی آئی پی پیز کی مالی ضروریات کیلئے17 ارب جاری کرنے اور اسسٹنس پیکج کےتحت شہدا کے اہلخانہ کیلئے 1.22 ارب کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ویکسین کیلئےفیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کو 6.13 ارب روپے اور مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کیلئے 3.09 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

وزرا کالونی میں تعمیر اور مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی سمری مسترد کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کےجون تک کےاخراجات کیلئے5.69 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے96.13 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

این سی اوسی کے تحت میڈیا مہم کیلئے 4 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور کابینہ ڈویژن کے6 اسکواڈرن کیلئے 12.58کروڑکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

وزارت خارجہ کیلئے3.75 ارب کی بجٹ گرانٹس، اسلام آباد:ایس سی اوکیلئے37.9کروڑکی ضمنی گرانٹ اور پاکستان ریلوے کیلئے 5 ارب کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں