تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

آرمی چیف کی تعیناتی، ’سمری پر صدر مجھ سے مشورہ کریں گے‘

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری پر صدر مملکت مجھ سے بات کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدرسےرابطےمیں ہوں اور سمری سے متعلق صدر مجھ سےبھی بات کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئےجاتا ہے میں تو اپنی پارٹی کا سربراہ ہوں تو صدر میرے سے ضرور بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو حالات بنا دیئے گئے قوم میں جذبہ ہے اسے قبول نہیں کرے گی ملک جس طرح چلایا جا رہا ہے قوم اسے مزید قبول نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھتا ہے اپنا آرمی چیف لاکر ہمیں مار پڑوائے گا تو قوم اس کیخلاف کھڑی ہوگی مجھ پر جو حملہ ہوا شہبازشریف پورا ملوث تھا اور نوازشریف بھی جانتاہوگا۔

چیئرمین نے کہا کہ جون میں بتا دیا تھا کہ میرےکو مارنےکا منصوبہ بند کمروں میں بنایا گیا تھا میں نے ویڈیو بھی بنا کر رکھ دی تھی نام بھی ریکارڈکرالیےتھے ان لوگوں کوپھرمنصوبہ تبدیل ہوااوریہ پلان بی پرچلےگئے انہوں نے منصوبہ بنایاکہ سلمان تاثیرکےقتل کی طرح میرابھی قتل کیاجائے گا، مریم اورنگزیب اور جاویدلطیف نے پریس کانفرنس کر کے مذہبی منافرت کاالزام لگایا ایک تاثرپیداکرنےکی کوشش کی گئی کہ جیسےمیں نےکوئی توہین مذہب کردیاہے۔

Comments

- Advertisement -