تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی، وزیراعظم کی معمول کی سرگرمیاں منسوخ

اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو سے سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی معمول کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو سے سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی معمول کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر اعظم ہاؤس پہنچے ہیں اور دونوں میں اہم ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے لیے بھجوائے گئے پینل کا جائزہ لیا ہے کہ جب کہ وزیر دفاع نے انہیں پینل میں شامل ناموں کی پروفائل پر بریفنگ دی ہے۔

 

تقرریوں کے معاملے پر وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت کرینگے۔ پارلیمانی لیڈرز کے مشاورتی اجلاس کے بعد ان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کل (جمعرات) کی صبح وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی منظوری وفاقی کابینہ ہی دے گی۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو نے گزشتہ روز آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لیے سمری وزارت داخلہ کو بھیجی تھی جو وزیراعظم ہاؤس کو مل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم تعیناتی، جی ایچ کیو کی سمری میں شامل فوجی افسران اور ان کی اہلیت

سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ متعین طریقہ کار کے مطابق اہم تعیناتیوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -