12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کرلیا، پارلیمنٹ میں موجود نہ ہونے والی جماعتوں کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 19 جولائی کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر طلب کر لیا۔

اجلاس میں عوامی تحریک کے رہنما بھی شرکت کریں گے جس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے لیے گرینڈ الائنس بنانے کا بھی امکان ہے۔

- Advertisement -

19جولائی کو اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، عمران خان 20 جولائی سے احتجاجی تحریک چلانے اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری 31 جولائی سے احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں