تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کابینہ اجلاس: این اے 221 کے ضمنی الیکشن پر رینجرز تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے این اے 221 تھرپارکر کےضمنی الیکشن کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جبکہ این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری مؤخر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور ہوا جبکہ ملک میں عالمی وبا کرونا کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حکام نے وزیراعظم کو فرنٹ لائن طبی عملےکی ویکسی نیشن میں پیش رفت سےآگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینےکی منظوری دی، ساتھ ہی سول ایوی ایشن رولز کے تحت بورڈ آف ریونیو کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے صدر کراچی کی اراضی پر ایف ایس ٹی دفتر تعمیر کرنےکی اجازت دے دی، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  اخراجات کا موازنہ، وزیراعظم نے ایک بار پھر سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری کو موخر کیا جبکہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے این اے 221 تھرپارکر کے ضمنی الیکشن کیلئےرینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 221 میں ضمنی انتخاب 21 فروری کو ہونگے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔