منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

ایف بی آر اصلاحات کی اصولی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

ایپکس کمیٹی نے ایف بی آر اصلاحات کی اصولی منظوری دیدی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، صوبائی وزرائےاعلیٰ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزارتوں نے سرمایہ کاری سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا جب کہ دوست ممالک سےاقتصادی روابط کی سطح پر ہونے والی  پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

سرمایہ کاری کیلئے جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی نے منصوبوں پر اطمینان اور اہداف کے حصول میں مثبت کردار کو سراہا۔ کمیٹی نے معاشی بہتری کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا اور کامیابی  کو خوش آئند قرار دیا۔ سرمایہ کاری کے فروغ، استعدادکار کیلئے پائیدارنظام بنانے کی تعریف کی گئی۔

اجلاس میں اسٹریٹجک کنالز وژن 2030 کی بھی منظوری دی گئی۔ آرمی چیف  نے معاشی استحکام، سماجی و اقتصادی بہود کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت  کے عزم کا اعادہ کیا۔

نگراں وزیراعظم نے وزارتوں،م حکموں، اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکومت معاشی پالیسیوں کے تسلسل کویقینی بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں