اشتہار

پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2023 کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2023 کی منظوری دیدی۔

وزارت سائنس کے ماتحت پاکستان جنرل کاسمیٹکس ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے گی جو کاسمیٹکس کی تیاری، پیکنگ، فروخت اور تقسیم کا کام کرے گی۔

چیئرمین کمیٹی ساجد مہدی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2023 پر بحث کی گئی۔

- Advertisement -

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکام نے کہا کاسمیٹکس کی درآمد، برآمد اور فیکٹریز کو دیکھنا وزارت تجارت کا کام ہے،کاسمیٹکس صحت سے متعلق پراڈکٹس ہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں وزارت صحت ہی ڈرگ کاسمیٹکس کو دیکھتی ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کاسمیٹکس کی جعلی مصنوعات بن رہی ہیں، جن پر کسی کا کنٹرول نہیں، کاسمیٹکس کی مصنوعات پر چیک رکھنا ضروری ہے، جلد کی زیادہ بیماریاں غیر معیاری کاسمیٹکس کی وجہ سے پیدا ہورہی ہیں۔

کمیٹی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2023 کی منظوری دیے دی، وزارت سائنس کے ماتحت پاکستان جنرل کاسمیٹکس ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے گی جو جنرل کاسمیٹکس کے اسٹنڈرڈز تیار کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں