تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

رمضان ریلیف پیکیج اور تارکین وطن کیلیے قرضوں کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8.28 ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں کی سمریز پر غور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئےکامیاب اوورسیز پروگرام کی منظوری دی گئی۔

کم آمدن تارکین وطن کیلئےسودسےپاک قرضےفراہم کئےجائیں گے۔ 10ہزار 180 افراد کو 3لاکھ تک قرض فراہم کیا جائےگا۔

ای سی سی نے بجلی نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری دیدی۔ یہ ریلیف مارچ سے جون 2022 تک 4 ماہ کیلئے دیا جائےگا۔ ریلیف پیکیج کے تحت 136ارب روپےکی سہولت فراہم کی جائےگی۔

کمیٹی نے امپورٹ سینڈایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020میں ترامیم، توغ گیس فیلڈسے ایس این جی پی ایل کو 16ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہمی کی منظوری دے دی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوقیمتوں کافرق حکومت ادا کرے گی۔

اوآئی سی کےوزراخارجہ اجلاس کیلئے 42.89 کروڑ کے فنڈز فراہمی کی منظوری کے ساتھ ساتھ تخفیف غربت وسماجی بہبودڈویژن کیلئے 4.75کروڑکی گرانٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر اصل اور سود کی ادائیگی کیلئے 135ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

Comments

- Advertisement -