جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

استعفوں کی منظوری، اسپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

استعفوں کی منظوری اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق استعفوں کی منظوری اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات شروع ہوگئی ہے۔ اسپیکر چیمبر میں پی ٹی آئی کا وفد سابق اسپیکر اسد قیصر کی قیادت میں راجا پرویز اشرف سے ملاقات کر رہا ہے۔ وفد میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، ملک عامر ڈوگر، فہیم خان ودیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے۔ سیاستدانوں میں رابطے ہونے چاہئیں۔ استعفوں کی تصدیق پر آئین اور اسمبلی قواعد وضوابط کے مطابق فیصلہ ہوگا اور تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے مدعو کیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کے ایک رکن اسمبلی نے استعفے کی منظوری روکنے کیلیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پی ٹی آئی وفد نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے استعفے کسی انٹرٹیمنٹ کے لیے نہیں دیے کہ ایک ایک کرکے بلایا جائے۔ ہم نے اجتماعی استعفے اس لیے دیے ہیں کہ عام انتخابات کی راہ ہموار کی جائے۔

وفد نے کہا کہ پہلے بھی 11 استعفےغیر آئینی طریقے سے منظور کیے گئے۔ جاوید ہاشمی کیس میں سپریم کورٹ استعفے کی منظوری پر واضح کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استعفوں کی تصدیق، اسپیکر قومی اسمبلی نے آج پی ٹی آئی ارکان کو بلا لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری منظور کرچکے ہیں۔ اب استعفوں کی تصدیق کا عمل نہیں بلکہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں