تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

استعفوں کی تصدیق، اسپیکر قومی اسمبلی نے آج پی ٹی آئی ارکان کو بلا لیا

استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات طے پا گئی اور راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اراکین کو آج بلا لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات طے پا گئی ہے اور راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اراکین کو آج بلا لیا ہے تاہم کہتے ہیں کہ ایک ایک کر کے آئیں۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی چیف وہپ ملک عامر ڈوگر سے رابطہ کیا تھا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے انہیں اپنے اور ڈپٹی اسپیکر کے جمعرات کے روز چیمبر میں موجود ہونے کا بتاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران کے منتظر ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان جمعرات کی صبح اسپیکر چیمبر میں آکر ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں پر کوئی غیر آئینی کام نہیں کروں گا۔ استعفوں پر اگر اسپیکر کو مطمئن کرنا ہے تو ایک ایک کرکے آنا ہوتا ہے۔ وفد کی صورت میں آکر اسپیکر کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں تمام ارکان واپس پارلیمنٹ آئیں۔ ضمانت دیتا ہوں پی ٹی آئی ارکان کو بات کرنے کا موقع دوں گا۔ یہ ہم سب کا ملک ہے کسی ایک جماعت کا نہیں ہے۔ تمام جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔ پارلیمان ہی وہ جگہ ہے جہاں آپ کھل کر بات کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد 10 اپریل کو استعفے دے دیے تھے جن میں سے 11 کے علاوہ تاحال منظور نہیں کیے گئے ہیں۔

استعفوں کی عدم منظوری پر پی ٹی آئی نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -