اشتہار

اسلام آباد میں انٹرنیشنل معیار کا فٹبال اسٹیڈیم بنانے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل معیار کا فٹبال اسٹیڈیم بنانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت سے متعلق فیصلے کیے ہیں جس میں اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل بلڈنگ میں رین واٹر ہارویسٹنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

بلڈنگ کا نقشہ واٹرری چارجنگ ویل اور ٹینک کے بغیر منظور نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے بلڈنگ اینڈ ہاؤسنگ کنٹرول ونگ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول غیرقانونی تعمیرات کو روکے گی۔

- Advertisement -

بورڈ نے سینی ٹیشن ڈائریکٹورٹ اور انوائرمنٹ ونگ کے قوانین کی منظوری دیدی۔ سینی ٹیشن ڈائریکٹورٹ کو جرمانے اور سزا کا اختیار بھی دے دیا گیا۔ اسلام آباد میں اسکولوں کےقیام کےلئے پلاٹ لیز پر دینےکی بھی منظوری دی گئی۔ اسکولوں کے پلاٹ رعایتی کرایوں پر 33سال کیلئے لیز پر دیئےجائیں گے اسکول متوسط طبقے اور مڈل کلاس کوسہولت دینےکیلئےکھولےجائیں گے۔

سی ڈی اے بورڈ نے آغوش ٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری دے دی جب کہ کلچرل کمپلیکس شکرپڑیاں کا نام تبدیل کر کے الحمرا اسلام آباد رکھنےکی منظوری دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں