برمنگھم: سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز نے برطانوی امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اےپی ایس کےزخمی طالبعلم کی برطانوی امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دکھائی، مذکورہ طالب علم احمد نواز نےجی سی ایس ای امتحان میں 6مضامین میں اے سٹارحاصل کئے۔احمد نواز نے2مضامین میں اےگریڈحاصل کیا
اےپی ایس حملے میں زخمی طالب علم کا علاج برطانیہ میں ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: سانحہ اے پی ایس میں ملوث افراد کافروں سے بھی بدتر ہیں، صوفی محمد
یاد رہے کہ چار سال قبل 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔
آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے۔
سانحہ اے پی ایس پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز کو حکومت نے سرکاری خرچ پر 2015 میں علاج کے لیے برطانیہ بھیجا تھا جہاں اُن کا علاج کوئین الزبتھ اسپتال میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس کے شہید کی ماں کا غم
برطانوی ڈاکٹرز نے احمد نواز کا علاج کیا جس کے بعد وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹے اور پھر لندن میں ہی تعلیم کا آغاز کیا۔
بہادر طالب علم احمد نواز لندن جاتے ہوئے کہنا تھا کہ علاج کے بعد وطن واپس آ کر تعلیم مکمل کروں گا اورقلم سے دہشت گردوں کا مقابلہ کروں گا جبکہ ڈاکٹر ز کا کہنا تھا کہ احمد نواز کے علاج پر چھ سے گیارہ ماہ لگ سکتے ہیں۔