ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے متاثرہ طالب علم کی لیڈز میں پاکستانی لیجنڈز سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

رپورٹ :شاہد ہاشمی

ہیڈنگلے: آرمی پبلک اسکول حملے میں زخمی ہونے والے طالب علم نے لیڈز میں پاکستانی کرکٹ لیجنڈز سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان ولید خان نے لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز معروف پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

یاد رہے کہ 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ٹوٹنے پر قیامت میں 150 بچے شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، ان زخمیوں میں ولید خان بھی شامل تھے۔

اس حملے میں ولید خان کو متعدد گولیاں لگیں، وہ ایک طویل عرصے زیر علاج رہے۔ اب ولید انگلینڈ کے علاقے برمنگھم میں زیر تعلیم ہیں اور کرکٹ کھیل کرمحظوظ ہوتے ہیں۔

ٹیسٹ میچ کی کمنٹری ٹیم کی جانب سے ولید کو مدعو کیا گیا تھا، جہاں وہ وقاریونس، وسیم اکرم اور رمیز راجا جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں سے ملے۔

اس موقع پر ولید خان نے اس ہولناک واقعے، اس کے اثرات اور اس سے نبردآزمانے ہونے کے تجربات بانٹے۔ ولید نے کہا کہ اس سانحے کے بعد میں آپ کے سامنے ہوں اور زندگی سے محظوظ ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔ پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں سے ملاقات میرے لیے ایک اعزاز ہے۔

پاکستان کے متاز کھلاڑیوں نے ولید کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں ایک مثال قرار دیا۔


اسلام آباد کے اسکول اورکالج شہدائے آرمی پبلک اسکول سے منسوب کردئیے گئے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں