اشتہار

عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گیا، عقیل کریم ڈھیڈی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے واضح کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد ملک کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ کسی اہم شخصیت کا پیغام لے کر کراچی سے خصوصی طور پر پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگا زمان پارک پہنچے تھے۔ تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے افواہوں کی سختی سے تردید اور ملاقات کی وضاحت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے ان افواہوں کی دوٹوک انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بلانے کا مقصد کیا تھا سمجھ میں نہیں آیا لیکن وہ عمران خان کے پاکس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گئے تھے۔

- Advertisement -

عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ جب زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کر کے واپس آیا تو لوگوں نے پوچھا کوئی پیغام لائے تھے؟ اس وقت بھی کہا تھا کہ عمران خانن کے پاس کسی کا کوئی پیغام نہیں لائے۔ اب بھی جو لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران خان کے پاس کوئی پیغام لایا تھا تو وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد کراچی اور لاہور چیمبرز کی مشترکہ پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں ان واقعات کی سخت مذمت اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

لاہور میں ہی طے ہوا کہ ایک ایک ممبر نے ایک ایک شخص سے ملنا ہے۔ ایک ممبر نے وزیراعظم شہباز شریف، ایک نے سابق صدر آصف زرداری جب کہ میں نے عمران خان سے ملاقات کرنا تھی اور میں معیشت کے معاملے پر عمران خان سے ملنے گیا تھا۔ عارف حبیب نے آصف زرداری سے ملاقات کی اور اس میں بھی ملکی معیشت پر بات چیت ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں