تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

خودکشی کرنے کا سوچا تو والدہ نے کیا نصیحت کی؟ اے آر رحمان نے بتادیا

معروف بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ جوانی میں کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیقار اے آر رحمان نے آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جوانی میں کئی بار خودکشی کرنے کا خیال آیا تو والدہ نے نصیحت کی کہ جب تم دوسروں کے لیے زندگی جینا شروع کروگے تو پھر اس طرح کے خیالات نہیں آئیں گے۔

گلوکار نے کہا کہ یہ میری والدہ کی جانب سے میرے لیے سب سے خوبصورت نصیحت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ ے سیکھا ہے کہ دوسروں کے لیے زندگی جینا بہت ضروری ہے کیونکہ جو انسان دوسروں کے لیے جیتا ہے وہ خود غرض نہیں ہوتا اور یہی ایک انسان کی زندگی کا مطلب ہے۔

اے آر حمان نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں اچھا برا وقت آتا ہے لیکن ہمیں زندگی گزارنی ہے ہم سب کو خدا نے پیدا کیا اور ایک دن ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر واپس جانا ہے، یہ دنیا فانی ہے اور ہمیں نہیں پتا کہ ہم کب کہاں ہوں گے اور روحانیت کو سب اپنے عقائد اور نظریے کے مطابق سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسان اپنے مستقبل کے بارے میں نہیں جانتا اس لیے ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں  کچھ غیر معمولی چیزیں مل جائیں جن کا انسان نے تصور بھی نہ کیا ہو تو ایک پرامید انسان ہمیشہ زندگی کی خواہش کرتا ہے اور میں بھی صرف اسی وجہ سے آج تک زندہ ہوں۔

Comments

- Advertisement -