عالمی ادارے موڈیز نے سنہ 2018 میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیز کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر سعودی آئل کمپنی براجمان ہے۔
تفصیلات کے مطابق موڈیز کی جانب سے گزشتہ سال سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والی کمپنیز کی فہرست جاری کردی ہے جس میں سعودی عرب کی سرکاری تیل نکالنے والی کمپنی آرامکو السعودیہ نے گزشتہ برس سب سے زیادہ منافع کمایا ہے۔
موڈیز کی رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رہی، جس کا منافع ساٹھ بلین ڈالر تھا۔
موڈیز انویسٹرز سروسز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرامکو السعودیہ کا گزشتہ برس کے دوران خالص منافع ایک سو گیارہ بلین ڈالر رہا۔ اس کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رہی، تاہم دونوں کے خالص منافع میں فرق بہت زیادہ ہے۔
موڈیز کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے آرامکو السعودیہ کی گزشتہ برس کے دوران تیل کی پیداوار دس اعشاریہ تین ملین بیرل یومیہ رہی۔ موڈیز کی اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی کا منافع سعودی شاہی خاندان میں کیسے تقسیم ہوا۔