تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آرامکو نے ایشیائی خریداروں کے تیل کی رسد میں کمی کردی

ریاض : سعودی آئل کمپنی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کےلیے آئندہ ماہ سے تیل کی رسد میں کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کےلیے فروری سے تیل کی رسد میں ایک چوتھائی کمی کردی جبکہ دیگر چار خریداروں کےلیے تیل کی رسد میں اضافہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرامکو نے شمالی ایشیا میں 2 ریفائنریوں کی طلب میں دس فیصد کمی کی جبکہ بھارت کی تین ریفائنریوں کی طلب میں 15 تا 26 فیصد کمی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اپیک اجلاس میں رکن ممالک کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ریاست فروری اور مارچ کے دوران دس لاکھ بیرل تیل یومیہ خیرسگالی کے جذبے کے تحت کم کرے گا۔

Comments

- Advertisement -