ممبئی: معروف بھارتی اداکار ارباز خان نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ارباز خان نے آئی پی ایل میں سٹہ کھیلنے کے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے بیان دیا کہ سٹے بازی کی لت کے باعث وہ تین کروڑ سے زائد کی رقم ہار چکے ہیں۔
یہ اعتراف انھوں نے مہاراشٹر پولیس کے سامنے دوران تفتیش کیا۔ انھوں نے بکیز سے اپنے رابطوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے آئی پی ایل میں سٹہ لگایا، جس میں انھیں بھاری نقصان ہوا۔
ارباز خان نے بیان دیا کہ وہ گذشتہ چھ سال سے میچز پر سٹہ لگا رہے ہیں، یہی شوق گھریلو ناچاقی کا سبب بنا، جو آخر ملائکہ اروڑا سے طلاق پر منتج ہوا۔
پولیس نے سو نو جالان نامی بکی سے بھی تفتیش کی، اس ضمن میں بالی ووڈ کے ایک پروڈیوسر کا نام بھی زیرگردش ہے، پولیس نے مزید انکشافات کا دعویٰ کیا ہے۔
اداکار نے سٹے بازی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلاق اور خراب مالی حالات کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے، ان کے بڑے بھائی سلمان خان بھی اس عادت سے شدید ناراض تھے۔
آئی پی ایل اسکینڈل: سپریم کورٹ نے گروناتھ اورراج کندرا کوسٹےبازی کامجرم قراردے دیا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں