پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ارچنا پورن سنگھ نے’ کپل شرما شو‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے ’ کپل شرما شو‘ میں "جھوٹی ہنسی سے متعلق بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف کامیڈی شوز میں جج کے طور پر اپنے کردار کے لیے جانی جانے والی، ارچنا پورن سنگھ نے حال ہی میں شو کی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے۔

ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ ’کپل شرما شو‘ کے دوران بعض اوقات مجھے بناوٹی قہقہے لگانے پڑے جس پر میں خوش نہیں تھی۔

- Advertisement -

ارچنا کا کہنا تھا کہ شو میکرز کا شروع شروع میں خیال تھا کہ جس پنچ لائن پر میں قہقہہ لگاؤں گی وہ ہٹ ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور اور مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لوگوں نے سوچنا شروع کر دیا یہ عورت پاگل ہے، یہ بے وجہ ہنس رہی ہے۔

ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ لیکن ایسا بہت کم موقعوں پر ہوا ہے، اکثر موقعوں پر میرے قہقہے بناوٹی نہیں تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے، شو کے بعد پہلے ہم خود شو دیکھتے ہیں اس کے بعد پوری دنیا کو ہنساتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا کہ مجھے جعلی قہقہے لگانے پڑیں ہوں اور اسی لئے اب ہم نیٹ فلکس پر بھی ہیں۔

اپنی ہنسی کے لیے اپنی غیر متوقع شہرت پر روشنی ڈالتے ہوئے ارچنا سنگھ نے کہا ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایک دن میں اپنی ہنسی کی وجہ سے زیادہ مشہور ہو جاؤں گی، میں ایک اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنانا چاہتی تھی لیکن دیکھیں قسمت آپ کو کہاں سے کہاں لے جاتی ہے اور یہ دنیا کا بہترین کام ہے۔

واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ جلد ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں کپل شرما، سنیل گروور اور دیگر کے ساتھ نیٹ فلکس پر نظر آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں