اشتہار

’بھارتی کھلاڑی خلائی مخلوق ہیں جو پاکستان نہیں آسکتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑی کوئی خلائی مخلوق ہیں جو پاکستان نہیں آسکتے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں تمام دورے کامیاب بھی رہے تو بھارتیوں کو پاکستان میں کھیلنے سے کیا مسئلہ ہے۔

- Advertisement -

جنید خان نے کہا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کو حل کرنا چاہیے پاکستان کے بغیر کرکٹ کچھ بھی نہیں ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں پاکستان کو کسی پلیٹ فارم پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ہمارا دو ٹوک اور واضح موقف ہے کہ بھارت پاکستان آئے گا تو ہم بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرچکا ہے جبکہ پی سی بی نے دو ٹوک موقف اپنایا ہے کہ اگر بھارت نہیں آتا تو ہم بھی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں