منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

’یہ تو بہت بڑی شادی ہوگئی‘ اریبہ حبیب کی دلچسپ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی شادی کی تیاریوں سے متعلق بتادیا۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے شادی کی تیاریوں سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ آپ کی شادی دھوم دھڑکے والی تھی، شادی کی تیاریاں خود ہی کی تھیں؟

اریبہ حبیب نے کہا کہ میں نے اور سعدین (شوہر) نے شادی کی ساری تیاریاں خود ہی کی تھیں، ہم دونوں نے پلان کیا تھا کہ کس طرح شادی کی تیاریاں کرنی ہیں اور اسی پر عمل کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ منگنی کے بعد سے ہی شادی کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

اریبہ نے کہا کہ ایک دن بڑا ایونٹ رکھنے کا سوچا تھا اور باقی ولیمے اور نکاح کی تقریب چھوٹی منعقد کرنی تھی لیکن بعد میں اس میں قوالی سمیت دیگر چیزیں شامل ہوتی چلی گئیں بعد میں سعدین سے کہا کہ یہ تو بہت بڑی شادی ہوگئی۔

انہوں نے شادی کی تقریبات پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہمت دی اور راستے بنتے چلے گئے۔
ندا یاسر نے پوچھا کہ آپ کی شادی میں اداکار اظفر رحمان نے شرکت کی تھی؟

اس پر اریبہ نے کہا کہ اظفر جب پہنچا تو میں اس سے مل نہیں سکی تھی لیکن جب میں شوٹنگ پر آئی تو اس سے ناراض تھی اظفر نے پوچھا کہ تم کیوں منہ بنائے پھر رہی ہو۔

اریبہ نے کہا کہ میں نے کہا تم میری شادی میں نہیں آئے تھے پھر اظفر نے بتایا کہ میں آٰیا تھا تم مصروف تھیں اس لیے ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

واضح رہے کہ اظفر رحمان اور اریبہ حبیب اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’انگنا‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اریبہ ڈرامے میں اظفر رحمان (تیمور) کی اہلیہ (ابیہا) کا کردار نبھا رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں