تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اریبہ حبیب کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں ’مینو‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اریبہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابیہا سے ملیے۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ان کا نیا ڈرامہ ’رخصتی‘ جلد نشر کیا جائے گا جس میں وہ ’ابیہا‘ کا کردار نبھائیں گی۔

اریبہ حبیب نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جس پر مداح ان کے نئے ڈرامے سے متعلق پوچھ رہے ہیں، ایک صارف نے پوچھا کہ ڈرامے میں ہیرو کون ہے؟ اداکارہ نے ڈرامہ سیریل رخصتی سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں اریبہ حبیب کا کہنا تھا کہ فلموں میں دکھائے جانے والے آئٹم نمبرز ہماری ثقافت کا حصہ نہیں، ہمیں ان کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

اریبہ حبیب نے ماہرہ خان کے گانے نوری کا حوالے دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت اچھا گیت ہے، تو میں اسے آئٹم نمبر کیوں کہوں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلموں میں مواد بہت اچھا ہوتا ہے، ہمیں آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں۔

Comments

- Advertisement -