سابق مِس پاکستان ورلڈ و اداکارہ اریج چوہدری نے کہا کہ مقابلہ حسن میں صرف حسن نہیں دیکھا جاتا ہے، مشکلات سب جگہ ہوتی ہے کوئی بھی کام آسان نہیں ہوتا۔
اریج چوہدری ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں مقبول اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
ان کے دیگر قابل ذکر ڈرامے جنٹلمین، وہ پاگل سی، اور ترک وفا ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے بین الاقوامی سطح پر سابق مِس پاکستان ورلڈ کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں۔
سابق مِس پاکستان ورلڈ اریج چوہدری نے حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اب تک بہت سے ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں، مشکلات سب جگہ ہوتی ہے کوئی بھی کام آسان نہیں ہوتا۔
View this post on Instagram
مس ورلڈ بننے پر ان پر ہونے والی تنقید سے متعلق سوال پر پوچھا گیا تو اریج نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو دعائیں دوں گی، کیوں کہ یہ میری جدوجہد کا حصہ ہے، اور بولنے والوں کو روکا نہیں جاسکتا ہر ایک کو بولنے کا حق حاصل ہے لیکن ہمیں اپنا کام کرتے رہنا چاہیے۔
اریج چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے مس پاکستان ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر فخر ہے، میں نے ان ٹائٹلز کو جیتنے کے لیے کڑی محنت کی ہے، لوگوں کو لگتا ہے کہ مقابلہ حسن میں صرف حسن ہی دیکھا جاتا۔
” لوگوں کو بتانا چاہوں گی کہ مقابلہ حسن میں صرف حسن نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس کے پیچھے 80 فیصد فلاحی کام ہوتا ہے کہ آپ اپنے ملک میں کتنا فلاحی کام کرتے ہیں، اس مقابلے میں حصہ لینے والوں اس کام کے لیے وقت دیا جاتا ہے جسے مکمل کرنے ہوتے ہیں، اسی کی بنیاد پر آپ کو متعارف کروایا جاتا ہے”