اتوار, مارچ 30, 2025
اشتہار

ارجنٹائن نے برازیل کو ہرا کر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی چیمپئن ارجنٹائن نے روایتی حریف برازیل کو 4 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بیونس آئرس  میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن میسی کے بغیر میں اترا پھر بھی باآسانی برازیل کے خلاف 4-1 سے میدان مار لیا۔

ارجنٹائن نے چھٹے منٹ میں الواریز کے ذریعے پہلا گول اسکور کیا، فرنینڈیز، ایلیسٹر اور سیمی اونی نے دیگر گول اسکور کیے۔

پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل اب تک عالمی کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔

واضح رہے کہ فٹبال کا میگا ایونٹ امریکا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں