اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

صدراتی انتخاب میں جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا: ڈاکٹر عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے مزار قائد پر حاضری دی۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی ان کے ساتھ تھے۔

ڈاکٹر عارف علوی اور قاسم سوری نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور قوم کا مشکور ہوں جو مجھے صدر کے لیے نامزد کیا۔ 4 ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں کراچی شہر کا مشکور ہوں، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے آئے اس لیے پروٹوکول دیا گیا۔

اس موقع پر قاسم سوری نے کہا کہ کوشش کریں گے پروٹوکول اور اسٹیٹس کو کا خاتمہ ہو۔ ہماری کوشش ہے پاکستان میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبقاتی نظام کے خاتمے کے لیے جو ہوسکا کریں گے، کوئی پروٹوکول نہیں لیا، مزار قائد کے دروازے سے پیدل چل کر آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں