تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

شہدا کے جنازے میں میری عدم شرکت کو متنازع بنایا جا رہا ہے، صدر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے جنازے میں میری عدم شرکف کو غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جا رہا ہے۔

صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہدا کے جنازے میں عدم شرکت پر تنازع کھڑا کیا گیا، موقع ملا ہے کہ نفرت انگیز ٹوئٹس کی مذمت کروں، وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کی توہین کیسے کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ قرآن میں شہید کا مقام واضح ہے اور اللہ نے حیات جاوداں بخشی ہے، پاکستانیوں کی طرح میں بھی ساری زندگی شہدا کا معترف رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: شہید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے؟

عارف علوی نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان شہدا کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہے، میرے لیے پاکستان کی یہی بات قابل فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سینکڑوں شہدا کے خاندانوں سے رابطے کیے، جنازوں میں شرکت کی اور تعزیت کے لیے ان سے ملاقات کی، اسے اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -