ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے ؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ہیلی کاپٹر حادثےمیں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے کور کمانڈر کوئٹہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کا ایک اور اعلیٰ افسر وطن پر قربان ہوگئے، پوری قوم شہید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی کو سلام پیش کرتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے کور کمانڈر کوئٹہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے، دسمبر دو ہزار2020 میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پاک فوج کے ہونہار افسر سرفراز علی کو نومبر 2020ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز جنوری تا دسمبر 2020ء میں آئی جی ایف سی بھی رہ چکے تھے جبکہ 2018 سے دسمبر 2019 تک ڈی جی ایم آئی کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔

سرفراز علی سن 2012ء میں بریگیڈئر کے طور پرکمانڈر 111 بریگیڈ اور واشنگٹن ڈی سی میں ڈیفنس اتاشی بھی فائز رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کا تعلق لاہور سے تھا، انھوں نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز نے مارچ 1989میں 6 آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور پاک فوج میں 33 سال تک فرائض سرانجام دیے۔

شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 2 بار ایوارڈز اور بہادری کے اعتراف میں بھی 2 بار تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

خیال رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کور کمانڈر کوئٹہ سمیت6 افسران و اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حادثے کا شکار بدقسمت ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سےملا، ہیلی کاپٹر کے حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت افسران شہید ہوگئے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں