عارف والا کے نواحی علاقے میں بیوی نے دوست اور اسکے ساتھیوں کے ہمراہ ملکر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے عارف والا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نواحی علاقے میں بیوی نے دوست اور اسکے ساتھیوں کے ہمراہ ملکر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد لاش نہر میں پھینکی گئی جس کے بعد اہلیہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب نوشہروفیروز میں دوسری شادی کرنے پر بیٹوں نے ماموں کے ساتھ ملکر باپ کے گھر حملہ کردیا، حملے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نوشہروفیروز پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کرنے والے جوڑےکا احتجاج جاری ہے انہوں نے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔