اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’پسوڑی نو‘ پر شدید تنقید کے بعد اریجیت سنگھ نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی گلوکار ایجیت سنگھ نے اپنے نئے ریلیز ہونے والے گانے ’پسوڑی نو‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایجیت سنگھ کے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کیے گئے کچھ ٹوئٹس گردش کر رہے ہیں۔

گلوکار کے غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل پر فالوورز کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے جبکہ اسے کچھ نامور شخصیات بھی فالو کر رہی ہیں۔

ایک مداح نے گلوکار سے سوال کیا کہ ویسے تو یہ آپ کی پسند ہے لیکن آپ نے اس گانے کیلیے ہاں کیوں کی؟ اس پر اریجیت سنگھ نے جواب دیا کہ ’مجھے غریب بچوں کے اسکول کیلیے سالانہ فنڈز دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔‘

متعلقہ: علی ظفر نے اریجیت سنگھ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

دوسرے ٹوئٹ سوال نے لکھا کہ آپ گانے پر ہونے والی تنقید سے پریشان یا دلبرداشتہ نہ ہوں۔ اس پر گلوکار کا کہنا تھا کہ ’بالکل بھی نہیں! میں جانتا تھا کہ گانے پر اس طرح کا ردعمل آئے گا۔ میں بالکل بھی دلبرداشتہ نہیں ہوں۔‘

’پسوڑی‘ کوک اسٹوڈیو کے سیریز 14 کا مقبول ترین گانا ہے جسے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شے گِل نے گایا ہے۔ یوٹیوب پر اب تک اسے 598 ملین بار سنا جا چکا ہے۔

بالی وڈ اداکار کارتک آریان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی آئندہ ریلیز کی جانے والی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کیلیے اس مقبول گانے کا ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اریجیت سنگھ نے گلوکارہ تلسی کمار کے ساتھ مل کر اسے گایا لیکن وہ سننے والوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں