ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عریشہ رضی خان کا ’شیندی‘ میں ڈانس، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان کے ’شیندی‘ میں ڈانس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

عریشہ رضی خان کی ’شیندی‘ کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عریشہ رضی خان کا نکاح 2022 میں ہوا تھا اور ان دنوں وہ اپنی شادی کی مختلف تقریبات میں مصروف ہیں اور وقتاً فوقتاً ان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کررہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے سب سے پہلے برائیڈل شاور، دعائے خیر کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں، اس کے بعد رسم مایوں کی باری آئی، اس کے بعد ان کی منفرد تقریب ’گیم نائٹ‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی گئیں۔

عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

تاہم اب عریشہ رضی کی کراچی میں ہونے والی ’شیندی‘ یعنی مہندی اور شادی(رخصتی) کی مشترکہ تقریب سے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں، جس میں اداکارہ نے شادی کا سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں