اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اریجیت سنگھ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی خوبصورت آواز سے ہر کسی پر سحر طاری کرنے والے معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اریجیت سنگھ کو ٹورنٹو میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اریجیت سنگھ کا دورۂ پاکستان کا اعلان

کنسرٹ میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے ایک مداح کو پاکستانی پرچم لہرانے سے منع کیا گیا جب کہ اریجیت سنگھ نے پرفارمنس کے دوران سکیورٹی کو اشارہ کر کے ایسا کرنے سے منع کیا گیا۔

اریجیت سنگھ کنسرٹ میں پاکستان کے مشہور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کا گانا گا کر مداحوں پر سحر طاری کر رہے تھے۔ بھارتی گلوکار کا عمل پاکستانیوں کو بھا گیا اور ہر جگہ اریجیت سنگھ کی تعریف کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں