پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

بھارت کے لوگ لائیو کانسرٹ دیکھنے کیوں جاتے ہیں؟ گلوکار ارمان ملک کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نوجوان نسل کے معروف گلوکار ارمان ملک نے بھارتیوں کے لائیو کنسرٹ میں بہت زیادہ جانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی سامعین پچھلے سال سے میوزیکل کنسرٹس میں کافی زیادہ شرکت کررہے ہیں، انھوں نے بڑے گلوکاروں جیسے دلجیت دوسانجھ، ایڈ شیران اور کولڈ پلے کو لائیو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور کافی لطف اندوز ہوئے ہیں جبکہ ان کانسرٹس میں لوگوں کو ہجوم دیکھنے کو ملا۔

بھارت کا کنسرٹ کلچر حال ہی میں کافی بدلا ہے اور اب پہلے سے کافی بڑی تعداد میں لوگ اور فیملیز ملکی اور بین الاقوامی گلوکاروں کے کنسرٹس دیکھنے کےلیے آرہی ہیں۔

بالی ووڈ گلوکار ارمان ملک جن کے کافی زیادہ مداح ہیں انھوں نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اس حوالے سے کہا کہ میرے خیال میں کنسرٹ میں شرکت کی بہت سی وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ بہت سے لوگ واقعی فنکار کے بہت بڑے پرستار ہوتے ہیں۔

ارمان ملک نے کہا کہ میوزک لائیو سننے کے لیے اس طرح کے لوگ فنکار کو دیکھنے جاتے ہیں، ایک سیکشن ایسا بھی ہے جن کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ یہ فنکار یقیناً بہت ’کول‘ لگتے ہیں،

گلوکار نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جنھوں نے کنسرٹ میں کبھی شرکت نہیں کی ہوتی تاہم کنسرٹ کو اس طرح پروموٹ کیا جاتا ہے جہاں اس کنسرٹ کی تشہیر میں اضافہ ہوتا ہے۔

ارمان ملک نے کہا کہ اس وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ بہت سارے لوگ پرموشن کی وجہ سے شریک ہوجاتے ہیں کہ انھیں خوف ہوتا ہے کہ کوئی اچھی چیز ہم سے چھوٹ نہ جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں