منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر کو فلمی انداز میں قتل کرنے کا انکشاف، مارنے سے پہلے کیا کہا؟ ارمغان نے پوری کہانی بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مرکزی ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کی پوری کہانی سنادی ، جس میں بتایا مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا اور قتل سے پہلے کیا کہا؟

تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو دیا گیا ارمغان کا اہم بیان سامنے آگیا ، تحقیقاتی افسر نے بتایا کہ ارمغان نے مصطفیٰ کو فلمی انداز میں قتل کیا۔

ملزم نے بیان میں کہا کہ مصطفی جیسے ہی ارمغان کے گھرمیں داخل ہوااس کولوہےکی راڈ ماری، مصطفی کو زخمی ہونے کے بعد کہا اب ٹاس کروں گا، ہیڈ آگیا تو چھوڑ دوں گا ٹیل آیا تو اور ماروں گا۔

ملزم نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ دو بار سکہ اچھالا اور ارمغان نے مصطفی کودوسری اورتیسری بار بھی راڈسےمارا ، ملزم نے حب لے جاکر گاڑی کی ڈگی کھولی۔

مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ارمغان نے مصطفی کو کہا اٹھو اور بھاگ سکتے ہو تو جان بچا لو لیکن مصطفی اٹھ نہ سکا تو ارمغان نے پھر سکہ اچھالا اور کہا ٹاس ہارا تو نہیں جلاؤں گا، ملزم نے مبینہ طور پر ٹاس کیا اور پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔

تحقیقاتی ذرائع نے مزید کہا کہ لاش ڈھونڈنے کیلئے 130 کلومیٹر تک اندر گئے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں