بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

گرجا گھر جانے والے افراد پر مسلح افراد کا حملہ، 30 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نائیجیریا کے بینوئے ریاست میں ہونے والے مسلح حملے میں 30 افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوگو علاقے کے اہلکار بنجامن اوزینڈا نے مقامی اخبار کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ گزشتہ دن نامعلوم افراد نے لوگو علاقے میں گرجا گھر جانے والوں پر مسلح حملہ کیا۔

قومی میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 30 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

بینوئے کے پولیس ترجمان کیتھرین انینے کا کہنا تھا کہ علاقے میں افواج کو بھیجا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل شمال مشرقی نائیجیریا میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کے باعث 150 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

نائجیرین ایمرجنسی ایجنسی کے ریاست بورنو جنرل مینیجر محمد برکیندو نے گزشتہ ماہ بورنو کے دارالحکومت میدوگوری اور دیگر کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کے باعث 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برکیندو نے بتایا کہ سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب کے باعث ریاست میں ہیضے کی وبا پھیل چکی ہے۔

سعودی عرب، سرحدی محافظوں نے شہریوں کی زندگیاں بچالیں

اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین نے بورنو ریاست میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 1.8 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دی، جب کہ سوئس حکومت نے 1.2 ملین یورو کا عطیہ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں