پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کراچی میں 19 سالہ نوجوان کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معمارروڈ احسن آباد سے 19 سالہ نوجوان کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا، مبینہ اغواکار کامران پاشا نے پلاٹ خریدنےمیں دلچسپی لیتےہوئے اہل خانہ سے رابطہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے معمارروڈ احسن آباد سے 19 سالہ نوجوان کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا۔

نوجوان مجتبیٰ علی کے اغوا کا مقدمہ سائٹ سپر ہائیوے تھانے میں مغوی نوجوان کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ مغوی نوجوان مجتبیٰ علی نے آن لائن ویب سائٹ پر پلاٹ فروخت کرنے کا اشتہار دیا تھا، مبینہ اغوا کار کامران پاشا نامی شخص نے پلاٹ خریدنے میں دلچسپی لیتے ہوئے مغوی نوجوان کے اہلخانہ سے رابطہ کیا تھا۔

حکام نے کہا کہ گزشتہ رات 11 بجے کے قریب نوجوان مجتبیٰ علی اس کی والدہ اور دوست اسامہ، مبینہ اغوا کارکامران پاشا اوراس کا نامعلوم ساتھی ایک ساتھ گاڑی میں پلاٹ دیکھنے کیلیے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل سے نکلے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ افراد گاڑی میں معمار روڈ احسن آباد پہنچے تو کامران پاشا نامی ملزم نے پستول نکال کر نوجوان مجتبیٰ علی کے کنپٹی پر رکھ دیا۔

جس کے بعد  مبینہ اغوا کار مغوی نوجوان کی والدہ اور دوست اسامہ کو جمالی پل کے قریب گاڑی سے اتار کر مجتبیٰ علی کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تاہم پولیس نے مغوی نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں