جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی میں کوریئرکمپنی کے دفتر میں ڈکیتی، مسلح ملزمان 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کوریئرکمپنی کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد میں کوریئرکمپنی کے دفترمیں مسلح ملزمان کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کی گئی ، واردات میں ملزمان دفتر سے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا ، تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان نے دفتر میں گھستے ہی عملے کو یرغمال بنایا اور اسلحے کے زور پر دفتر میں موجود رقم سمیت دیگرسامان لوٹا جبکہ ملزمان جاتے جاتے ڈی وی آر بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

- Advertisement -

دفتر کے ملازم نے اپنے بیان میں بتایا کہ سب کو ایک ہی کمرے میں بند کردیا گیا تھا جبکہ خاتون ملازمہ سے بدتمیزی بھی کی گئی، ون فائیو پر فوری طور پر فون کیامگرملزمان 5 منٹ میں فرار ہوگئے، ملزمان نے نقدی ،2موبائل اور دیگر سامان لوٹا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر اے ٹی ایم توڑ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی ، ناکام ڈکیتی کا واقعہ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں پیش آیا ، واردات سے قبل ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے کوڈھانپ دیا۔

دوسرے مرحلے میں ملزمان نے اے ٹی ایم کا پہلا حصہ توڑ ڈالا تاہم ملزمان مرکزی اےٹی ایم کی تجوری توڑنےمیں ناکام رہے، جس کے بعد فرار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں