تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فرانس ٹرین حملہ : گرفتار حملہ آور کی تصویر منظرعام پر

ارس: فرانس کے دارالحکومت پیرس سے ایمسٹرڈیم جانے والے مسافر ٹرین میں حملہ کرنے والے گرفتار شخص سے تفتش کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص اٹیلی جنس ادارے کو بھی مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ ایمسٹرڈیم سے پیرس جانے والی ٹرین میں کی گئی فائرنگ کرنے والے شخص کو دو امریکی شہریوں نے پکڑ لیا تھا، مسلح شخص نے شمالی فرانس کے قریب میں ٹرین میں فائرنگ کرنے کے لیے بندوق تانی ہی تھی کہ ٹرین میں سوار امریکی مسافروں نے اُسے فوری دبوچ لیا۔

 ٹرین پر حملے کرنے والے شخص ایوب الخزانی کا تعلق مراکش سے ہے اور اُس کی عمر 26 برس ہے، ایوب الخزانی کو حراست میں لینے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، حملہ آور کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

Suspected attacker Ayob El Khazzani

حملے آور پر قابو پانے والے تین امریکی شہریوں میں سے 2 کا تعلق امریکی فوج سے ہے۔ امریکی صدر اوباما نے امریکی شہریوں کے اقدام کو سراہا ہے، ملزم ایوب الخزانی کے پاس سے کلاشنکوف، ایک پستول ،گولیاں اور چاقو برآمد ہوا ہے۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو قابو کرنے والے مسافر امریکی فوجی تھے جو واش روم میں پستول کو لوڈ کرنے کی آواز سننے کے بعد حرکت میں آئے اور جیسے ہی مسلح شخص واش روم سے باہر نکلا اُسے پکڑ لیا گیا۔

2

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تین افراد میں سے 2 کی حالت نازک ہے، زخمی ہونے والے ایک شخص کو گولی لگی ہے جبکہ دوسرے پر چاقو سے وار کیا گیا ہے۔ بیلجیئم کے وزیراعظم نے اس حملے کو دہشت گرد حملہ قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -