تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انڈس ہائی وے پر بڑی کارروائی، اسلحے کی اسمگلنگ ناکام

کوہاٹ: کے پی پولیس صوبے میں امن وامان قائم کرنے کے لئے مذموم مقاصد کے حامل افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایسی ہی ایک کارروائی کوہاٹ کے انڈس ہائی وے پر عمل میں لائی گئی ہے، جہاں کوہاٹ پولیس نے اسلحے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

کوہاٹ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوزوکی پک اپ کے خفیہ خانوں سے بائیس پستول برآمد کئے گئے ہیں جو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھے تھے، کارروائی میں ایک اسمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق پارا چنار سے ہے۔

پولیس کے مطابق تحویل میں لیا جانے والا اسلحہ درہ آدم خیل سے صدہ پاڑا چنار اسمگل کیا جارہا تھا، گرفتار اسمگلر کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوہاٹ: پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی کوہاٹ پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انڈس ہائی وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا، پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی سے برآمد کیے گئے اسلحے میں 30 کلاشنکوف،2 ایل ایم جی،2 پستول اور 30 چارجر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -