آرمی چیف جنرل عام منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، سکیورٹی اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔
فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، سکیورٹی اور دیگر متعلقہ امور اور سیلاب متاثرہ علاقوں پر سول انتظامیہ کو دی گئی معاونت پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے سندھ میں سیلاب کے دوران فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کراچی میں محفوظ ماحول برقرار رکھنے کے لیے فارمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔
آرمی چیف کی کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔