اشتہار

پاک فوج ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

یہ بات انہوں نے جہلم میں ایل او سی کے حوالے سے جاری مشقوں کا جائزہ لینے کے موقع پر اپنی گفتگو میں کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جہلم کا دورہ کیا۔

- Advertisement -

کور کمانڈرراولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، انہوں نے ایل اوسی کے انوائرمنٹ کے حوالے سے جاری بریگیڈ مشقوں کا جائزہ لیا، مشقوں کے دوران ٹینک، اینٹی ٹینک ہتھیار اور آرٹلری گنز کا استعمال کیا گیاتھا۔

اس موقع پر نوجوانوں کی تربیت کیلئے مشقوں میں جنگی حالات کا ماحول پیدا کیا گیا تھا، مشقوں میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں پربھرپور توجہ دیں۔

ہم مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع یقینی بنائیں گے، ہرطرح کی جارحیت کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں، پاک فوج خطےمیں امن واستحکام کیلئے کوشاں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں