لندن : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں ، برطانیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ،امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، جس میں آرمی چیف نے کہا پاک برطانیہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتیں برطانوی چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل سرنکلسن ، برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈیفنس ، برطانوی نمائندہ خصوصی پاکستان افغانستان اور بر طانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرمارک سیڈول سے کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ،امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جبکہ دونوں ملکوں کےدرمیان وفودکی سطح پربھی بات چیت ہوئی اور آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
COAS at UK. Met British CDS, Secy of State for Defence, SREP for Afg & Pak and NSA. British leadership was unanimous in acknowledging Pakistan’s extraordinary achievements in Counter Terrorism and commended the improved security situation in Pakistan. pic.twitter.com/pEOoojNJOX
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 12, 2018
ترجمان کے مطابق برطانیہ میں اعلیٰ عسکری حکام سےملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید نے کہا پاکستان موثر اور پائیدار استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاک برطانیہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔
جنرل قمرجاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے دیرپا امن کے قیام کی جانب گامزن ہے، باہمی سیکیورٹی، دفاعی تعاون بلند سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے یاد رہے جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ برس پاک فوج کی کمان سنبھالی جس کے بعد یہ برطانیہ کا پہلا دورہ ہے، اس سے قبل وہ چین سمیت مختلف ملکوں کے دورے کرچکے ہیں۔