راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کرنل کمانڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ مقرر ہوگئے۔
آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کرنل کمانڈنٹ کے بیچ لگائے، تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سبکدوش کرنل کمانڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود اعوان بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج جواں مردی اور بہادری سے وطن عزیز کا دفاع یقینی بنائے گی، جنرل قمر باجوہ
آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور دفاع کے وطن کے لیے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی قربانیوں کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چونیاں اور قصور میں لاہور کور جبکہ ٹلا میں منگلا کور کا دورہ کیا تھا، منگلاکور کے جوانوں کی مشقیں دیکھیں اور جوانوں کے جذبے کی تعریف کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج جواں مردی، بہادری سے وطن عزیز کا دفاع یقینی بنائے گی۔