پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

’غیرملکی حمایت یافتہ وطن دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنےکی سازش ناکام بنانےکے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی حمایت یافتہ وطن دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کےعلاقے خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سیکیورٹی صورتحال سمیت فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور پرامن ماحول کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی.

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ غیرملکی حمایت یافتہ وطن دشمن عناصر کی ہرکوشش ناکام بنائیں گے، پاک جوان کے جوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ بھاری قربانیوں سے حاصل کردہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے، پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں، بلوچستان میں فوج کے آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، لوگوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں