اسلام آباد : دفاعی تجزیہ کاروں نے نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو بہترین انتخاب قرار دے دیا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
سابق جرنیل اور سابق وزیر داخلہ معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ پروفیشنل سولجر ہیں، وہ بھارت کو اس کی جارحیت کا کرارا جواب دیں گے۔اور امید ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے لے کر چلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،
اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سابق جرنیل امجد شعیب نے کہا کہ نئے آرمی چیف کو کشمیر کا بہترین تجربہ ہے۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے کہا کہ یہ ٹین کور میں رہے ہیں اور بھارت کو اس کی اشتعال انگیز ی کا بھرپور جواب دیں گے۔
طلعت مسعود نے بھی وقت کی مناسبت سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تقرری کو بہترین چوائس قرار دیا ہے۔