جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ آج سوات کا دورہ کریں گے ، جہاں انھیں جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج سوات کادورہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کوسیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں پربریفنگ دی جائے گی۔

- Advertisement -

جنرل قمرجاوید باجوہ کو کمراٹ، کالام اورگردونواح سے متاثرین کی منتقلی پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں امدادی کاموں کیلئے ہیلی کاپٹرز کی 82پروازیں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کی 27 پروازوں میں 316 متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی کی گئی جبکہ 23.75ٹن امدادی سامان اور راشن کی ترسیل کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ امدادی کاموں کے دوران 3 ہزار 540راشن بیگ اور250 ٹینٹس تقسیم کیے گئے جبکہ 51 میڈیکل کیمپس میں 33 ہزار 25 مریضوں کامفت علاج کیاگیا۔

آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ میں کوآرڈی نیشن سینٹر امدادی کاموں کو دیکھ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں