تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ عوام اور فوج کےد رمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیرژن کا دورہ کیا اس موقع پر کمانڈر کوئٹہ کور نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نےکوئٹہ گیریژن میں جوانوں کیلئےمختلف فلاحی اسکیموں کابھی دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے روایتی، غیر روایتی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور ففتھ جنریشن وار فیئر سے نمٹنے کی تیاریوں پر بھی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہے جو عوام اور پاک فوج میں خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنی منفرد محبت سے دشمن کے مذموم عزائئم کو منہ توڑ جواب دیا ہے، عدم استحکام کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہے، اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے پاک فوج کو کوئی نہیں روک سکتا۔

Comments

- Advertisement -