جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

’برادر ممالک کے درمیان رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش ناکام بنانے پر اتفاق‘

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں تاریخی باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کے تعلقات میں احترام اور تقدس خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

ملاقات میں کہا گیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر زور دیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات سےنمٹنے کیلئے مواصلاتی رابطوں کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں خطرے سے  بہتر طور پر نمٹنے کیلئے فوجی افسران کا میکنزم بحال کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ممالک قریبی رابطےمیں رہیں گے، برادر ممالک کے درمیان رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش ناکام بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران پڑوسی ہیں تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہے سرحدی علاقےمیں امن، استحکام اور خوشحالی کےلیے عزم کا اعادہ کیا گیا اور عوام کی فلاح وبہبود کےلیے استحکام اشد ضروری ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں