جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی آذربائیجان کو دفاعی شعبے میں بھرپور اعانت کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کو ترقیاتی اور دفاعی شعبے میں بھرپور اعانت ‏کی پیشکش کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے آذربائیجان کی بحری ‏افواج کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع، تربیت اور ‏سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مجموعی علاقائی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سےسفارتی و سیکیورٹی تعاون کو مزیدفروغ دینےکےعزم کا ‏اعادہ کیا گیا جب کہ آذربائیجان کےکمانڈرنےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں ‏کوسراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کو ترقیاتی اوردفاعی شعبےمیں ‏بھرپور اعانت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان سےدوستانہ تعلقات کو قدر کی ‏نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں